بنگلورو،21؍جون (ایس او نیوز)کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 416 لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ جب کہ ریاست بھر میں مزید 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کرناٹک میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ایک ہی دن 400 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔ سب زیادہ معاملے شہر بنگلورو میں 92 سامنے آئے ۔ بنگلورو میں 3 ؍ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
ریاست بھر میں کورونا متاثر ین کی تعداد ہفتے کے روزہ 8500 سے متجاوز ہوگئی اور جملہ متاثرین 8697 رہے ۔ جن میں سے 5391 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ 3169 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 133 تک پہنچ چکی ہے۔ بنگلورو میں 92 کے علاوہ کلبرگی میں 34، اُڈپی میں 13، بیدر میں 73 ، رائچور میں 15، دکشن کنڑا میں 4، بیلاری میں 38، منڈیا میں 4، بیلگاوی میں 1، ہاسن میں 16 ، داونگیرے میں 3، وجئے پور میں 9، دھارواڑ میں 5، چکبالاپور میں 6، میسورو میں 22 ، اُتر کنڑا میں 4 ، باگل کوٹ میں 2، شیموگہ میں 2 ، رام نگر م میں 38، گدگ میں 2 کولار میں 4 ، بنگلورو رورل میں 4 ٹمکورو میں 2 ، ہاویری میں 12 ، چکمگلورو میں 8، چامراج نگر میں 1 کیس سامنے آیا ہے۔ بنگلورو میں اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 1074 تک پہونچ چکی ہے اور متاثر ین کے اعتبار سے بنگلورو ریاست میں دوسرے مقام پر پہنچ چکا ہے۔